14 مئی 2011 - 19:30

امریکی حکام نے چھ پاکستانی شہریوں پر طالبان کو مالی امداد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے جن میں تین امریکہ اور تین پاکستان میں موجود ہیں امریکہ میں موجود تین پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابنا:  طالبان کو امداد فراہم کرنےکا الزام جن پاکستانی شہریوں پر عائد کیا گیا ہے ان میں سے تین امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ہیں اور ایک میامی کی مسجد میں پیش امام ہیں۔امریکی حکام کے مطابقتین پاکستان شہری پاکستان میں ہیں جن میں امام مسجد کی بیٹی اور پوتا بھی شامل ہیں۔طالبان کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ ان پر قتل ، اغواء اور تشدد میں معاونت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ میں موجود تین پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور ان سے تحقیق شروع کردی گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169